i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پرپابندی عائد کر دیتازترین

August 23, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پرپابندی عائد کردی ۔ محکمہ داخلہ پختونخوا نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر پلیسر آف گولڈ پر 60 دن کی پابندی عائد کی۔سوات، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔غیر قانونی کان کنی سے ماحولیاتی اور امن وآمان سے متعلق خطرات پیدا ہورہے ہیں، غیر قانونی کان کنی کرنے والے سے سامان ضبط کیا جائے گا،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کے پی حکومت نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن دریائے سوات اور دریائے کابل کے کنارے کیا جائیگا۔کابینہ نے معدنیات ڈپارٹمنٹ کو آپریشن کی ہدایت دی تھی جبکہ معاملہ خیبرپختونخوا کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی