i پاکستان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحقتازترین

July 18, 2025

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور گیارہ مویشی ہلاک ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ مویشی ہلاک ہو گئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر، شانگلہ، لوئر کوہستان اور بٹگرام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے پیش آنے والے حادثات میں ایک بچہ اور ایک مرد زندگی کی بازی ہار گئے۔پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہدایات اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مزید موسلادھار بارش، طوفانی ہواں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈز کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی