پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وفاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر شاہد شنواری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ نااہل حکومت کی پالسیوں کی وجہ سے کے پی کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو تین دفعہ صوبے میں مینڈیٹ ملا لیکن نااہل قیادت ناکام ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن(رسجا)کے صدر ابوبکر بن طلعت کی سربراہی میں ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاھد شنواری کا کہنا تھا کہ ہم بانی تحریک انصاف کے صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کو کھیلوں سمیت ہر شعبے میں آگے بڑھانا کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور اور انکی نااہل موجودہ ٹیم جو صوبے عمران خان کے ویژن کے مطابق کام نہیں کررہی ہے اس نے کے پی کے نوجوانوں کو سخت مایوس کیا ہے ۔صوبے میں بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے لیکن فٹ بال کرکٹ اور ہاکی کے گرانڈ ز نہ ہونے سے نوجوان پی ٹی آئی سے مایوس ہورہے ہیں کے پی کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے کر کٹ سکواش فٹ بال اور ہاکی میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی