i پاکستان

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرارتازترین

September 09, 2025

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ٹیچنگ کے لئے لائسنس رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے محکمہ تعلیم 200 ملین روپے کی لاگت سے ریگولیٹری باڈی بھی قائم کرے گا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویزات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بغیر لائسنس خیبرپختونخوا میں اب کوئی ٹیچنگ نہیں کرسکے گا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لائسنس کے لیے ٹی او آرز بنائے گی اور معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ کو لائسنس جاری ہوگا جبکہ تجدید کارکردگی سے مشروط ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی