i پاکستان

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی نقصان ، اسلام آباد میں 2 روزہ جشنِ آزادی کی تقریب ملتویتازترین

August 16, 2025

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں ہفتہ اور آج اتوار کو معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کی باعث بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہواہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی