صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیا۔تازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی