i پاکستان

خیرپور، شاہ حسین لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاکتازترین

August 17, 2024

خیرپور میں شاہ حسین لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شاہ حسین کے قریب لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو ڈکو فرار ہوگئے ہیں، ہلاک ملزمان کے قبضے سے سلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ملزمان کی شناخت شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے رہائشی کے لیاقت شر اور نثار شر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ شاہ حسین لنک روڈ پر ملزمان ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں اطلاع پر پولیس پارٹی پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے اور اسلحے کے بین الصوبائی اسمگلر بھی ملزمان وزیرستان سے اسلحہ کراچی اور ملج کے دیگر علاقوں خاص کر قبائلی تصادم میں سپلائی کرتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی