i پاکستان

خواتین کی سیفٹی کیلئے 'نیور اگین' ایپ متعارف کرائی جائے گی، عظمی بخاریتازترین

March 07, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر خواتین کی سیفٹی کیلئے "نیور اگین" کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلی بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز بہت حساس ہیں،عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، "نیور اگین" کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلی پنجاب خود مانیٹر کریں گی،انہوں نے کہا کہ ملک میں خواہ مخوا نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کہہ چکی ہیں کہ ایک ماہ میں شہروں کی صفائی ہو جانی چاہیے، لاہور میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں،عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز چھوٹے شہروں میں ویسٹ منیجمنٹ کا پلان مانگ چکی ہیں، ان کی پہلی میٹنگ مہنگائی کے حوالے سے ہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی