i پاکستان

خوشحال خان خٹک ایکسپریس پھر تاخیر کا شکار،ٹرین کو کوٹری سے چلانے کا فیصلہ بھی ناکامتازترین

May 05, 2025

تاخیر سے بچنے کے لیے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو کوٹری سے چلانے کا فیصلہ بھی ناکام ہو گیا۔تفصیل کے مطابق 5 سال سے بند خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تاخیر سے بچانے کے لیے سندھ کے شہر کوٹری سے چلانے کا تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔گزشتہ روز کوٹری اسٹیشن سے خوشحال خٹک ایکسپریس کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، جب کہ پشاور سے آنے والی خوشحال خان 22 گھنٹے تاخیر سے کوٹری پہنچی۔خوشحال خان ایکسپریس کے مسافرں کو فرید ایکسپرس میں کراچی سے کوٹری سفر کرایا گیا، جہاں وہ خوشحال ایکسپریس میں سوار ہوئے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ریلوے انتظامیہ نے خوشحال ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کر دی تھی، ٹرین کے مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے بغیر اطلاع کے خوشحال ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی