i پاکستان

ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیعتازترین

August 29, 2025

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔ڈکی بھائی کوضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا،حکومتی وکیل نے بتایا کہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں، 5 روز کے ریمانڈ میں کافی نام سامنے آئے ہیں، آئندہ تاریخ پر تمام تفصیلات عدالت کو پیش کردی جائیں گی،اسی لئے ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی ہے تاہم یوٹیوبر کے وکیل چوہدری عثمان علی نے اس توسیع کی مخالفت کی،بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے،واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی