بلوچستان کے علاقے کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے تربت کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں ٹیلی کام کمپنی کے پانچ مزدوروں کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔لیویز حکام کے مطابق اغوا ہونے والے مزدور وں کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی بازیابی کیلیے ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔ پانچوں مزدوروں کی گمشدگی کا اس وقت علم ہوا جب وہ آوران میں اپنے دفتر نہیں پہنچ سکے۔مزدور موبائل ٹاور کی تنصیب کا کام کررہے تھے جنہیں اطلاعات کے مطابق ڈنڈار ڈھلے بازار کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی