کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور شہدا کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔شہید کی قبرپر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے پانچ سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ 29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، انکے جذب قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔جری مجاہد کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی