کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے غوث پور کے قریب ڈاکوئو ں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوئو ں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ گل حسن اور 30 سالہ مزمل پنہور شامل ہیں، مزمل پنہور اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی