i پاکستان

کوٹ ادو، شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے پر مقدمہ درجتازترین

August 26, 2025

کوٹ ادو میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو وائرل کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کو دئیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 9 جولائی کی رات 4 مسلح ملزمان اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان کر اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی تھی جسے ڈیڑھ ماہ بعد وائرل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری اور فارنزک ٹیسٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی