محکمہ صحت بلوچستان نے اے آئی بیسڈ اٹینڈنس پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنیوالوں کی تنخواہ کٹوتی کاحکم دیدیا۔وزیرصحت بلوچستان نے معاملہ کا نوٹس لیا اور ہدایات کے باوجودعمل نہ کرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اسپتالوں کے سربراہان کو 15 روزہ تنخواہ کاٹنے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔صوبے کے متعدد اسپتالوں میں ریکارڈ مکمل نہ ہونے سے شفافیت اور حاضری مانیٹرنگ کے نظام میں خلل پایا گیا،محکمہ صحت نے 5ورکنگ ڈیز میں تازہ ڈیٹا اور کٹوتی کی تصدیقی رپورٹ ارسال کرنے کا حکم بھی دیاہے۔ وزیرصحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ غفلت یا تاخیر پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی