بلوچستان کے ضلعمستونگ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے ہے، کار سوار افراد کانک سے مستونگ جا رہے تھے۔نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اعظم، آغا محمد اور بی بی پروین کے نام سے ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی