i پاکستان

کوئی امن پر سیاست کرتا ہے تو ان کی مرضی ہے ، عوام کو سمجھ آنی چاہیے کہ کون ان کے خیر خواہ ہیں،علی امین گنڈاپورتازترین

July 24, 2025

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وضاحت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی اے پی سی صوبے کے عوام اور امن و امان کیلئے منعقد کی جارہی ہے تاکہ سب آئیں اور اپنا مشورہ دیں۔آل پارٹیز کانفرنس سے اپوزیشن کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ اگر کوئی امن پر سیاست کرتا ہے تو ان کی مرضی ہے، میں نے صوبے کے امن کے لیے سب کو دعوت دی کہ آ کر اپنا مشورہ دیں، عوام کو سمجھ آنی چاہیے کہ کون ان کے خیر خواہ ہیں۔علی امین کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور اسی طرح کرتے رہیں گے، انھوں نے کہا میں اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہوں گا، اگر کوئی آل پارٹیز کانفرنس میں نہیں آتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کام نہیں کروں گا۔وزیر اعلی نے کہا میں نے تو سب کو موقع دیا کہ آ کر دیکھیں کیا کام کیا اور کیا کرنے جا رہے ہیں، میں صرف اپوزیشن سے میٹنگ نہیں کر رہا، تمام قبائل سے بھی جرگے کر چکا ہوں، تمام قبائلی جرگے سے بھی مشاورت کروں گا۔علی امین کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ امن ممکن ہے،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی