کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو دوروز کیلئے ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول کو سڑکوں اور لنک روڈ پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد ہو گا، شہریوں کے تحفظ کے لئے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی ) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے شہر میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے بارہ ربیع الاول جشن (عید میلادالنبی ۖ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی