i پاکستان

کراچی' 7 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں اسکول کا خاکروب گرفتارتازترین

September 10, 2025

پولیس نے ایک اسکول کے ملازم کو ایک کمسن بچی پرمجرمانہ حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گِذری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے خاکروب کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ پی اینڈ ٹی کالونی کے ایک اسکول میں پیش آیا تھا، جہاں گرفتار مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اسے ہراساں کیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کیں اور ملزم سے تفتیش کی، کمسن بچی نے بھی ملزم کی شناخت کی، جس نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جنوبی کی ہدایت پر تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی