کراچی میں اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مددگار 15 نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالاملزم گرفتار کرلیا۔ کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نیچے کاحصہ کھلا ہوا تھا، ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی