i پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کا الزام، قومی ائیرلائن کا ملازم زیرِحراستتازترین

July 23, 2025

کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کاسامان چوری کے الزام میں قومی ائیرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون مسافر نے کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی ،جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے،پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا ، ملازم کا ائیرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی