کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کے پتھرائو سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ور جمالی گوٹھ میں میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن اجری تھا کہ جمالی پل کے قریب نامعلوم مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر اچانک ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور ئرنگ بھی کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے باعث پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔اس موقع پر آپریشن کیلئے جانے والے پولیس اہلکار اپنی جان بچاتے ہوئے موبائل وین چھوڑ کر چلے گئے ، مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھرائو کے بعد ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ شروع کردی۔مکینوں کے پتھرا ئو سے 2 سے 3 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، مذکورہ علاقے میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری تھا۔نامعلوم افراد نے اپنے زیرحراست افغان باشندوں کو چھڑانے کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے پولیس حکام سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی اور پتھرا ئو بھی کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھرا ئو کے باعث ایک پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اب صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی