i پاکستان

کراچی، بائولے کتے نے 20 شہریوں کو کاٹ لیاتازترین

December 19, 2025

کراچی میں آوارہ کتوں کی بھر مار، بائولے کتے نے ایک ہی دن میں 20 شہریوں کو کاٹ لیا ۔ ریبیز زدہ کتے نے انسانوں کے ساتھ کتوں کو بھی کاٹا ہے، زخمیوں میں بچے اور بڑے بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو انڈس ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کرکے ویکسین لگائی گئی۔ ترجمان کے مطابق علاقہ مکین ریبیز زدہ کتے سے خوفزدہ ہیں۔ دوسری طرف انڈس ہسپتال میں رواں سال 8 افراد ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔ رواں سال کے دوران انڈس ہسپتال میں ساڑھے16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کتوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی