i پاکستان

کراچی، بائونڈری وال گرنے سے گاڑیاں تباہ، جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کا ازالے کا مطالبہ، حکام کو خط لکھ دیاتازترین

August 29, 2025

کراچی میں جناح اسپتال میں بائونڈری وال گرنے سے نقصانات کا ازالہ نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔تفصیل کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ تاحال نہ ہوسکا ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق دیوار گرنیو الی متاثرہ جگہوں کا سروے بھی نا کیا جاسکا۔جناح اسپتال کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نصیر احمد اور آرتھوپیڈک وارڈ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔جناح اسپتال کے ڈاکٹر نے خط میں گاڑیوں کے نقصانات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود سروے تک مکمل نہیں کیا گیا جبکہ مون سون بارشوں کے دوران بعض خستہ حال بانڈری وال کی دیوار بھی گرگئی تھی۔خط کے متن کے مطابق جناح اسپتال میں اٹامک انرجی کی بائو نڈری وال گرنے کے باعث گاڑیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا، مون سون بارشوں کے دوران جناح اسپتال کی اسپیشل وارڈ کے ساتھ قائم بھی دیوار بھی گرگئی تھی۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا ڈاکٹروں کے خط کے بعد جناح اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بھی ضلع انتظامیہ کو بھی خط ارسال کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی