i پاکستان

کراچی، بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والا شخص گرفتارتازترین

August 23, 2025

کراچی میں چند روز قبل شدید بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حافظ اللہ کے نام سے ہوئی جس نے سیلاب اور بارش کے دوران راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کو جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی