i پاکستان

کراچی، بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتارتازترین

July 18, 2025

کراچی میں ابرہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پو کے مطابق ملزمان موبائل ایسسریز کا کام کرتے تھے، ملزمان خود کو نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان شناختی کارڈ سے امدادی رقم نکالتے اور ہزاروں روپے کٹوتی کرتے تھے۔بی آئی ایس پی فراڈ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد شناختی کارڈز کا اندراج کرتے تھے۔ملزمان سے متعدد شہریوں کے اصل شناختی کارڈز برآمد کرلیے گئے ہیں، اسی کے ساتھ ملزمان سے 3 موبائل فونز اور ایک ڈیوائس برآمد کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی