بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے ڈاکٹر انجم رحمان نے کہا ہے کہ اب سرجن آپریشن تھیٹر میں موجودگی کے بغیر آفس سے آپریشن کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے، سندھ کی پہلی ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری سرانجام دی گئی ، گائینی کے ایڈوانس ٹیومر کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر انجم، پروفیسر ڈاکٹر سحر نے انجام دی۔دنوں ڈاکٹرز کے ہمراہ معاون ٹیم بھی موجود رہی، 45 سالہ مریضہ کا ربوٹ کے ذریعے ٹیومر اور یوٹرس نکال دیا گیا، سرجری کامیاب رہی مریضہ کی حالت بہتر ہے۔ڈاکٹر انجم رحمان نے کہا کہ ربوٹک سرجری گائنی کے شعبہ میں بہت اہم کامیابی ہے، سرجن کو اب آپریشن تھیٹر میں موجود ہونے کی ضرورت نہیں۔انھوں نے کہا کہ اب سرجن آفس سے براہ راست آپریشن سرانجام دے سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں پیچیدہ زچگی کے کیسز بھی ربوٹک سرجری سے ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی