i پاکستان

کراچی، دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوئوں سمیت 6 ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمدتازترین

May 05, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوئوں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرا پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار اور بے نظیر پارک کے قریب ہوا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت زاہد شاہ ولد ادم، عمر 21 سال کے طور پر ہوئی۔ زخمی ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی