کراچی کے درخشاں تھانے میں مٹیاری سے گرفتار ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا، علی گوہر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔تفصیل کے مطابق ڈکیتی کے کیس میں مٹیاری سے گرفتار ہونے والا ملزم علی گوہر مبینہ طور پر تھانے میں ہونے والے تشدد سے جاں بحق ہوگیا، ملزم گزشتہ سال درج ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھا، درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 6 کے بنگلے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ 2 خواتین سمیت 5 نامعلوم ملزمان بھی مقدمے میں نامزد تھے ملزم کی ہلاکت پر انویسٹی گیشن عملہ کمروں کو تالے لگاکر فرار ہوگیا۔ملزم کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی گوہر ڈکیتی کیس میں مطلوب تھا، مٹیاری پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا، ملزم مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا، آج کورٹ میں وکیل نے درخواست بھی لگائی تھی۔پولیس نے مزید بتایا کہ متعلقہ عدالت نے ایک دن کے ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کی طبعی موت ہے، مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی