i پاکستان

کراچی ، ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکےتازترین

July 17, 2025

کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پہلا زلزلہ ملیر جبکہ دوسرا ڈی ایچ اے سٹی میں آیا۔شہرقائد میں پہلا 3.4 شدت کا زلزلہ ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، دوسرا 2.7 شدت کا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ دونوں بار زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی، یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60واں زلزلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔کراچی شہر گزشتہ ماہ بھی زلزلوں کی لپیٹ میں رہا اور 21 دن میں 57 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی