i پاکستان

کراچی، کانگو وائرس کا ایک اورکیس سامنے آگیا، مریض جناح اسپتال میں زیر علاجتازترین

July 17, 2025

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے ، مریض جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 33 سال کے مریض کو بخار، مسوڑھوں اور ناک سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا، مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔مریض کو جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، متاثرہ شخص بھینس کالونی کا رہائشی اور ہیئر ڈریسر ہے۔حکام محکمہ صحت کے مطابق عیدالاضحی کے بعدکراچی میں 2 افراد کانگو وائرس سے انتقال کرچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی