کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسٹیل ٹائو ن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی