i پاکستان

کراچی میں 5کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتارتازترین

March 06, 2024

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نیشاہراہ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوکوریئرکمپنی کی وین سے5کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹنے کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نیشاہراہ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 10 فروری کوکوریئرکمپنی کی وین سے5کروڑروپے مالیت2ہزارموبائل فونزلوٹنے کی واردات میں ملوث3 ملزمان دانش شہزاد،اسد سجاد اورراشد احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی،رکشہ،لوٹے گئیکچھ موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں،لوڈنگ سوزوکی اوررکشہ میں سوار10 سے 11 ملزمان نے کوریئرکمپنی کی وین کے ڈرائیورکواسلحے کے زورپریرغمال بنانے کے بعد5کروڑروپے مالیت کے موبائل فونزلوٹ کرفرارہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا اورمقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کومنتقل کردی گئی تھی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے جن کا سرغنہ بلال عرف ملا ہے جو کہ حیدر آباد پولیس کو20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے۔ گروہ اسی نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیگروہ کے سرغنہ بلال عرف ملا سمیت دیگرملزمان خرم شہزاد،افضل،سنیل،سہیل،افضل ساجد اورمچھڑ کی گرفتاری کے لیے شہربھراور اندرون سندھ میں چھاپے ماریجا رہے ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی