کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ہواں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے، مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 33 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ناظم آباد میں 26، جناح ٹرمینل اور سرجانی میں 12، مسرور بیس پر11، کورنگی میں5، یونیورسٹی روڈ پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید اور ڈی ایچ اے میں 3، اورنگی ٹاون میں 2، فیصل بیس اور نارتھ کراچی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی