i پاکستان

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان شہری گرفتارتازترین

September 28, 2026

کراچی کے علاقے سکھن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت سعید انور، ہارون، محمد فیضان اور عبدالودود کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے چاروں افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رشید آباد افغان کیمپ منتقل کردیا ہے۔ملیر پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی