محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ہونے والے موسلادھار بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گلشن حدید میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کیماڑی 173 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 163 اعشاریہ 5 ملی میٹربارش ہوئی۔جناح ٹرمینل میں 156 اعشاریہ 4، سرجانی ٹان میں 151 اعشاریہ 4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 149 اعشاریہ 6 اورنارتھ کراچی میں 148 اعشاریہ 8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، سعدی ٹان میں 146، محکمہ موسمیات میں 145 ملی میٹر، کورنگی میں 138 اعشاریہ 7 اور ڈیفنس میں 138 ملی میٹر بارش ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل میں 133 اور گلشن معمار میں 102 اعشاریہ 6 ملی میٹر، مسرور بیس میں 101 اور اورنگی ٹان میں 81 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی میں سب سے کم بارش بحریہ ٹان میں 4 اعشاریہ 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی