i پاکستان

کراچی میں مزید بارش نہ ہوئی تو صورتحال جلد معمول پر آجائے گی'شرجیل میمنتازترین

September 10, 2025

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریائوں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف جا رہی ہے، ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے لیاری ندی اور ملیر ندی میں طغیانی آئی' سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے بھی بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ کچھ نشیبی علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، حکومت سندھ مکمل الرٹ ہے، مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کی سربراہی میں کراچی کی شہری حکومت اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی