کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی