کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کے باعث ای چالان کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہناہے کہ کراچی کے 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کررہے ہیں اور اگر ممبئی کو دیکھا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے569 جب کہ نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلزکام کررہے ہیں۔اپنے بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بیشتر سگنلز غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات ہیں، شہر میں سوا ارب روپے مالیت کے 400 جدید سگنلز کی ضرورت ہے۔پیر محمد شاہ نے کہا کہ نئے منصوبے میں خود کار ٹریفک چلانے والے 400 سگنلز لگیں گے، ٹریفک کنٹرول کرنے والا ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پرلگایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی