i پاکستان

کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمدتازترین

November 21, 2022

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹان کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم کراچی ہی کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم قندھار کا رہائشی ہے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی