i پاکستان

کراچی، پولیس مقابلو میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرارتازترین

August 12, 2025

کراچی میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پیش آیا جہاں شاہراہ نورجہاں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو محمد یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے دوران ملزم کا ساتھی اعظم خان عرف ولی بابر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے اور ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسرا مقابلہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں جی-23 بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقابلے کے بعد دو ملزمان راشد بٹ اور اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی