کراچی میں مددگار 15 پولیس نے چار سال کے بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا۔مددگار 15 کے اعلامیے کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ بعض افراد بچے کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے جارہے ہیں۔15 مددگار پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور اطلاع دینے والے شخص کی نشاندہی پر ملزمان کا پیچھا کیا جس کے نتیجے میں ملزمان بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اعلامیے کے مطابق بچے کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لئے گاڑی علاقہ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی