پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 681 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 کلو 567 گرام چرس کے علاوہ آئس، کرسٹل اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے سیکڑوں کلو گرام گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 122 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 27 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں، شہر سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں آخری جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری تک تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی