i پاکستان

کراچی، رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفتتازترین

May 05, 2025

کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سی ٹی ڈی میں درج کیے جانے والی ایف آئی آر میں متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ پر گزشتہ روز رینجرز چوکی کے قریب دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کریکر حملے میں روسی ساختہ کریکر آر جی ڈی ون استعمال کیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی