i پاکستان

کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں 830 سے زائد افراد جاں بحقتازترین

December 19, 2025

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات نے شہریوں کی جانیں نگل لیں۔محکمہ ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق، سال کے آغاز سے اب تک ٹریفک حادثات میں 830 سے زائد افراد جاں بحق اور 11 ہزار 800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران مختلف فائرنگ کے واقعات میں 407 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس میں ڈکیتی کے دوران شہریوں اور ڈاکوں کے جھڑپ کے واقعات بھی شامل ہیں۔کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 650 مرد، 85 خواتین اور 85 بچے شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 37 بتائی گئی ہے، جن میں 9 ہزار 267 مرد، 1 ہزار 853 خواتین اور 717 بچے شامل ہیں۔اسی دوران شہر میں فائرنگ کے واقعات نے بھی شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ مجموعی طور پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 407 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 89 افراد ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران مارے گئے۔ لوٹ مار کے دوران شہریوں کے ردعمل میں 14 ڈاکو بھی مارے گئے جبکہ 35 دیگر زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی