کراچی سے ملگدا چوک پہنچنے والی خاتون کو بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق مبینہ جنسی زیادتی کا شکار کی درخواست پر تھانہ شاہپور میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق ساجد نامی بس ڈرائیور نے متاثرہ خاتون کے بیٹے کو سموسے منگوانے کیلیے دکان پر بھیجا اور متاثرہ کو ورغلا کر بس کے اندر لے جا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی