i پاکستان

کراچی، شاہراہ فیصل میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ درجتازترین

December 08, 2025

کراچی کی شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں نامزد 12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکا کو روکا گیا تو شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک بند کر دیے۔متن کے مطابق ریلی کے شرکا نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا ، فائرنگ کی۔ ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔یاد رہے کہ شاہراہ فیصل پر سندھی ثقافت کی ریلی کے شرکا نے ایف ٹی سی کے مقام پر پولیس پر پتھرائو کیا۔ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ریلی کے شرکا نے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اتوار کی رات سڑک کو ٹریفک کیلئیکھول دیا گیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی