i پاکستان

کراچی، شہریوں کو درست معلومات فراہم کرنے کیلئے نادرا واٹس ایپ چینل کا آغازتازترین

January 25, 2024

شہریوں کو تازہ ترین اور درست معلومات فراہم کرنے کے  لیے نادرا نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا۔ترجمان کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے چینل کا مقصد شہریوں کو متعلقہ تازہ ترین اور درست معلومات فوری پہنچانا ہے۔نادرا جیسے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے واٹس ایپ چینل کا اجرا ایک جدت آمیز اقدام ہے۔واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ ہی نادرا خدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات پر مبنی مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان  نادرا کے مطابق بروقت اور فوری معلومات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شہری نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کریں اور نادرا خدمات اور سہولیات پر فوری اور درست معلومات حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی