کراچی میں سپرہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاںبحق اور رکشا ڈرائیور سمیت دوافراز زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد ندیم ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی۔دوسری جانب سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب رکشا الٹنے سے 38 سالہ ایک شخص جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سبحان ولد علی شیر کے نام سے کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی