i پاکستان

کراچی، طلبہ و فیکلٹی ممبران کا ملیر گیریژن دورہ، پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزاراتازترین

December 23, 2025

کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔دورے کے موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے لیے جی او سی ملیر گیریژن کراچی کے ساتھ خصوصی مکالماتی نشست کا اہتمام کیا گیا، اس نشست میں طلبہ و اساتذہ کو قومی سلامتی، موجودہ چیلنجز اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔طلبہ و فیکلٹی ممبران نے جدید اسلحے، فائرنگ کی عملی مشقوں اور فوجی جوانوں کی جنگی مہارتوں کا مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر نے خصوصی نشست کے دوران دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے مثر توڑ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی۔جی او سی ملیر نے خطاب کرتے ہوئے ففتھ جنریشن وارفیئر کے خطرات سے آگاہ کیا اور قومی سطح پر فکری و ذہنی تیاری کی ضرورت پر زور دیا، طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی اور یکسوئی کا اظہار کیا۔ملیر گیریژن میں یادگار روز کے اختتام پر طلبہ و اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ جانثاری اور مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا، اس دورے نے نوجوان نسل میں پاک فوج کے کردار، قربانیوں اور قومی سلامتی سے متعلق شعور کو مزید مضبوط کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی